قوال امجد صابری کی صاحبزادی کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

پاکستان کےعالمی شہرت یافتہ معروف قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری کی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری نے اپنی نئی تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردی ہیں۔
حورین صابری کی ٹک ٹاک ویڈیوز اور تصاویر دیکھنے کے بعد اُن کے والد کے چاہنے والوں نے اُن سے سوال کیا کہ کیا آپ واقعی میں امجد صابری کی بیٹی ہیں؟
صارفین کے اِس سوال کے جواب میں حورین صابری نے اپنے والد کے ہمراہ اپنے بچپن کی کچھ یادگار تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ معروف قوال امجد صابری کی صاحبزادی ہیں۔
اِس کے علاوہ حورین صابری نے انسٹاگرام پر فادرز ڈے کے موقع پر بھی اپنے بہن بھائیوں اور والد امجد صابری کے ہمراہ ماضی کی یادگار تصویر پوسٹ کی تھی۔
حورین صابری نے کچھ ماہ قبل ہی اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا اور صرف چند ہی ماہ میں اُن کے انسٹاگرام پر 54 ہزار سے زائد فالووز ہوگئے ہیں۔
امجد صابری کی صاحبزادی کے میوزک اینڈ سوشل ایپ ٹک ٹاک پر51 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔
وضح رہے کہ کراچی میں4سال قبل 16 رمضان 22 جون 2016 کو دوپہر تقریبا 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پرنامعلوم افرا د نے فائر نگ کی۔امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

