ایان علی کے مداحوں کا انتظار ہوا ختم ، بڑی خبر آگئی

منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت لینے والی پاکستان کی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی جو کہ آتے ہی چھا گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایان علی نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرایک پو سٹ شئیر کی ہے جس میں انھوں نے اپنے مداحوں کو اُن کے نئے ایلبم کے لیے مزید انتظار نہ کرواتے ہوئے ایلبم کے ریلیز ہونے کی تاریخ بتا دی۔
تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ایان علی نے بتایا کہ اُن کا نیا ایلبم ’Nothing Like Everything‘ رواں سال 3 اگست کو ریلیز کیا جائے گا اور یہ ایلبم دُنیا بھر میں 200 سے زائد اسٹورز پر جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایان علی 14 مارچ 2015ء کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالر دبئی سمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوئی تھیں۔
Time to ride & double check my upcoming 7 tracks in one of my favourite oldest lambo 🥰 I just wanna make sure they sound awsome🔥So u all can enjoy my hard work that I m putting out after 5 years☺️Guys all 7 songs will be released in about one week or max two weeks time span👸🏻 pic.twitter.com/ClgfTjZ0Qn
— Ayyan (@AYYANWORLD) July 10, 2020
منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت لینے والی ایان نے اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوبز میں واپسی کے حوالے سے کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ میں ایک کے بعد ایک 7 گانے ریلیز کر رہی ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

