علیزے شاہ سے تعلق کیوں ختم ہوا؟ نعمان سمیع نے وجہ بتا دی

پاکستان شوبزانڈسٹری کی نوعمر خوبرو اداکارہ علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کرلی ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ ان دونو ں نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کردیا ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ علیزے اور نعمان کی قریبی دوستی تھی اور وہ دونوں ہمیشہ ساتھ بھی دکھائی دیتے تھے۔
سوشل میڈیا پرایک صارف نے نعمان سمیع کوعلیزے شاہ سے تعلق کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ پہلے آپ لوگ اپنی دوستی خود ہی پبلک کرتے ہیں پھر بریک اپ کی خبر دے کر لطف اندوز ہوتے ہیں، کیا آپ اپنے چاہنے والوں کو یہ ترغیب دے رہے ہیں؟
نعمان سمیع نے صارف کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز اپنایا اور جواب دیا کہ بہت ہی نیک خیال ہیں، ویسے اسلام میں تہمت لگانا گناہ ہے۔
نعمان نے مزید کہاکہ کیا آپ کو یہ یقین ہے کہ اس انسان نے حرام کام کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

