Advertisement

زیادتی کے مجرموں کے ہاتھ پاؤں توڑ کر زندگی گزارنے دی جائے

جہاں ایک طرف موٹر وے زیادتی کیس پر پورا ملک سراپا احتجاج ہے وہی پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ بشری انصاری نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی آواز بلند کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر اس دل دہلا نے والے واقعے کے بارے میں اپنے خیالا ت کا اظہار کر تے ہوئے لکھا ہے کہ زیادتی کے مجرموں کے ہاتھ اور پاؤں توڑ کر ان کی جنسی صلاحیت ختم کردینی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں زیادتی کے مجرموں کو زندہ رکھا جائے، انہیں پھانسی نہ دی جائے بلکہ ان کو ہاتھ، پاؤں اور ان اعضاء کے بغیر زندگی گزارنے دی جائے جس سے وہ خواتین کی زندگی کو برباد کرتے ہیں۔

مایہ ناز اداکارہ کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کی جنسی صلاحیت ختم کرکے ان کے ہاتھ اور پاؤں کو توڑدینا چاہیے تاکہ دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بن جائیں۔

Advertisement

انھوں نے مزید لکھا کہ زیادتی کے مجرموں کو بھی اسی درد کے ساتھ زندہ رہنا چاہیے جو درد ہر روز ریپ کا شکار یا تیزاب سے جلائی گئی خواتین اور وہ والدین  محسوس کرتے ہیں۔

بشری انصاری نے اپنے پیغام کے اختتام پر لکھا کہ  یہ سب ملک میں اس وقت تک ہوتا رہے گا جب تک زیادتی کے مجرمان کو ایسی سزائیں نہ دی جائیں کیوں کہ پھانسی تھوڑی دیر کی سزا ہوتی ہے لہذا ان افراد کو ایسی سزا دیکر عبرت کا نشان بنانا  چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version