Advertisement

میشا شفیع کی علی ظفرکے خلاف دائر درخواست مسترد

میشا شفیع کی علی ظفرکے خلاف عدالت میں دائر ایک درخواست مسترد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت کے جج یاسرعلی نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران عدالت نے گلوکارہ کی ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے میشا شفیع کی ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میشا شفیع کے گواہوں کو 27 اکتوبر کو طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ سماعت پر سائبر کرائم کی ایف آئی آر کا فیصلہ ہونے تک دعوے پر کارروائی روکنے کی استدعا کی تھی۔انہوں نےموقف اختیار کیا کہ مقدمہ درج ہونے سے گواہ خوف کا شکار ہیں، لہذا ایف آئی اے کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ ہونے تک علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکی جائے۔

دوسری جانب علی ظفر نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا تھا میشا شفیع تاخیری حربے استعمال کررہی ہیں، ان کے صرف پانچ گواہ مقدمے میں نامزد ہیں، لہذا عدالت میشا شفیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی مکمل کرے۔واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے پر میشا شفیع کے خلاف ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version