وقار زکا کی کریپٹوکرنسی کو لیگل کروانے کی مہم رنگ لے آئی
وقار زکا پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک جا نا مانا نام ہیں...

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور رئیلٹی شو ہوسٹ وقار زکا وہ پہلے پاکستانی بن چکے ہیں ، جنھوں نے کرپٹو کر نسی پر عائد پابندی کے خلا ف قانو نی راستہ اپناتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا یا اور کیس دائر کیا۔
اس سلسلے میں یہ با ت قابل ذکر ہے کہ کسی بھی حکومتی مدد کے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت وقار زکا کا کریپٹوکرنسی کو لیگل کروانے کا سفر کامیابی سےجاری ہے۔
معروف پاکستانی یو ٹیوبر، اینکر، سماجی کارکن اور پاکستان ٹیکنالوجی موومنٹ کے بانی وقار ذکا نے اس کیس میں مو قف اختیا ر کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی ناانصافی اور آئین کے منافی ہے، ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال سے قومی مفاد کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں ڈیجیٹل کرنسی کریپٹو پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعتیں ہو چکی ہیں اور ہر سماعت میں وقار زکار نے اپنے موقف کی بنیاد پر بازی لی۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی ایکسچینج کمیشن نے اب مو قف اختیار کیا ہے کہ وہ کر یپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کر نا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کو ذاتی حیثیت سے طلب کیا تھا ، جبکہ عدالت نے تحریری جواب جمع کرانے کے لیے وفاقی حکومت کوبھی آخری مہلت دی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔
وکیل اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی نہیں لگائی۔
جسٹس امجد سہتو نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کو ڈیجیٹل کرنسی میں کاروبار سے نہیں روکا؟
لیکن کسی کے تحفظ کے لیے کوئی گارنٹی بھی نہیں دے رہے؟
درخواست گزاروقار زکا نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک بٹ کوائن کا اکاونٹ نہیں کھول رہا ۔
وکیل اسٹیٹ بنک نے کہا کہ کریپٹو کرنسی کو ملک میں ریگولر نہیں کیا گیا ،اسٹیٹ بینک نے صرف وارننگ جاری کی ہے۔
وقار زکا نے کہا کہ ایف آئی اے ڈیجیٹل کرنسی استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے ، ایف آئی اے کو کارروائیوں سے روکا جائے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News