Advertisement

میرا جی سر عام پھانسی پر چڑھنے کےلئے تیار ؟ وجہ سامنے آ گئی

پا کستان فلم انڈسٹری کی مقبول اور سوشل میڈیا پر ہر وقت زیر بحث رہنے والی اداکارہ میراجی نے کہا ہے کہ اگر مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام سچ ثابت ہوگیا تو سر عام پھانسی پر چڑھ جاؤں گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ میرا جی نے خود پر لگے  کرپشن کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے دبئی میں ولاز ہیں جو کہ میرے اپنے نام پر ہیں تو پھر میں کرپشن کیوں کروں گی۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں تمام ایجنسیوں کو کہتی ہوں کہ وہ میرا احتساب کریں کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ میں سچی، باکردار، پاک دامن ہوں اگر مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام بھی سچ ثابت ہوگیا تو سر عام پھانسی پر چڑھ جاؤں گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں آج عوام کی عدالت میں حاضر ہوں، فلم میں ہیروئن کے کردار ادا کرتے ہوئے زندگی کے مسائل نے مجھے حقیقی زندگی کی بھی ہیروئن بنادیا ہے۔

میرا نے کا کہنا تھا کہ میں مانتی ہوں کہ میں اپنی زندگی کی وہ ہیروئن ہوں جو گزشتہ 12 سالوں سے زمانے کے ولنز کے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔

Advertisement

اپنے گھر کو شیلٹر ہوم میں تبدیل کرنے سے متعلق سوال پر میراجی نے کہا کہ میں نے 6 مہینے کے لیے شیلٹر ہوم بنایا تھا وہ عارضی تھا، میں اپنا گھر چھوڑ دوں؟ کیا چاہتے ہیں سڑک پر آجاؤں؟

بینک اسٹیٹ منٹ کے حوالے سے صحافیوں کی جانب سے سوال پوچھنے پر میرا جی آپے سے باہر ہو گئیں اور صحافیوں سے تلخ کلامی کرتے ہوئے پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ میرا کے مبینہ فراڈ کا شکار کوریوگرافر لاڈا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ میرا نے غریبوں کے نام پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

میرا بچوں کو اسکول بھیجنے کے خلاف لیکن کیوں؟

پا کستان فلم انڈسٹری کی مقبول اور سوشل میڈیا پر ہر وقت...

کوریوگرافر لاڈا نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جو شیلٹر ہوم اداکارہ میرا نے اپنے گھر میں بنایا ہوا تھا، کہ میرے گھر کے دروازے آرٹسٹس کے لیے چوبیس  گھنٹے کھلے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے، یہ جعلسازی ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اداکارہ میرا نے میرے ساتھ، میرے بچوں کے ساتھ فراڈ کیا ہے، اداکارہ نے بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلا ہے اور میرے بچوں کو آگے لاکر امداد کے نام پر فنڈ اکٹھا کیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version