وائرل ویڈیو اسکینڈل، رومیسہ خان کا بیان سامنے آ تے ہی تہلکہ مچ گیا

Romaisa Khan
ٹِک ٹاک اسٹار رومیسہ خان کی ایک غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے، تاہم سوشل میڈیا اسٹار نے تصدیق کی ہے کہ وائرل ویڈیو جعلی ہے اور اس میں مو جود لڑکی وہ نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ٹک ٹاکر رومیسہ خان خود سامنے آ گئی ہیں اور انھوں نے ایک ویڈیو شئیر کی ، جس میں انھوں نے مو قف اختیار کیا کہ ان سے منسوب غیر اخلاقی لیک کلپ جو کہ وائرل ہو گئی ہے، اس ویڈیو سے ان کا کو ئی تعلق نہیں۔
ٹک ٹاکر نے اپنے حق میں بات کر تے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ انھوں نے اس غیر اخلاقی ویڈیو پر ریسرچ کی تو یہ حقائق سامنے آئے کہ اس میں مو جود ماڈل ایک غیر ملکی لڑکی ہے، جبکہ ویڈیو سال 2018 کی ہے ۔
رومیسہ نے کہا کہ انھوں نے اس ویڈیو میں موجود لڑکا لڑکی کا نام بھی منشن کر دیا ہے جو کہ کسی حد تک شکل وصورت میں ان سے مماثلت رکھتی ہے، اور اسی بنیاد پر لوگوں سے اس ویڈیو کو ان سے منسلک کر دیا۔
معروف ٹک ٹاک اسٹار کا مزید کہنا ہے کہ لیک ہوئی ویڈیو اُن کی نہیں بلکہ کسی اور کی ہےتاہم کسی ثبوت کے بغیر ان سے منسلک کر کے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا اور وہ ذہنی اذیت کا شکار رہی ۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو کے وائرل ہو نے کے بعد بہت سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ لیک ہوئی نازیبا ویڈیو میں رومیسہ خان نہیں بلکہ کوئی اور ہی ہے۔
کچھ صارفین کی جانب سے تو یہ بھی کہا گیا کہ لیک ہوئی ویڈیو میں رومیسہ خان نہیں ملائیکہ چیمہ ہیں۔
واضح رہے کہ خوبرو ورسٹائل ٹک ٹاک اسٹار رومیسہ خان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاک پر اُن کے 35 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اُن کے فالوورز کی تعداد 11 لاکھ ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ حال ہی میں رومیسہ خان نے ڈراموں کی انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

