Advertisement

علی ظفر کی میشا شفیع کے سفری اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش

میشا شفیع

پاکستان کے نامور ورسٹائل اداکار ، گلوکار اور ماڈل علی ظفر نے ہتک عزت کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے والی گلوکارہ میشا شفیع کو کینیڈا سے پاکستان آ کر عدالت میں پیش ہونے پر تمام سفری اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں علی ظفر کا کہنا ہے کہ میشا شفیع سفری اخراجات سے پریشان نہ ہو، میشا عدالت کے روبرو پیش ہو کرثبوت فراہم کریں۔

 ذرائع کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارعلی ظفرکی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی۔

 سماعت کے دوران میشا شفیع کے وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے میشا شفیع کا بیان مکمل کر لیا جائے۔

Advertisement

میشا شفیع کے وکیل کا عدالت سے استدعا کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ میری موکلہ کو عدالت میں پیش ہونے کے لئے کینیڈا سے پاکستان آنا پڑے گا جس پر بہت خرچہ ہوگا۔

وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے میشا شفیع اور دیگر گواہان کو 14 نومبر کو عدالت طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے گئے تھے، جس پر علی ظفر نے لاہور سیشن کورٹ میں میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

علی ظفر نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ہراسانی کے بے بنیاد الزامات لگانے کی وجہ سے میری پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version