ماہرہ خان عالمی وبا کا شکار ہو گئیں
پاکستان شو بز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان کا کورونا ٹیسٹ...
پاکستان فلم اور ٹی وی کی سینئیر ورسٹائل اداکارہ و فلمساز سنگیتا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ہدایت کارہ سنگیتا کا کہنا ہے کہ چند دنوں سے طبیعت خراب تھی ٹیسٹ کروائے تو رپورٹ مثبت آگئی۔
سنگیتا نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کوکراچی میں اپنی رہائشگاہ میں قرنطینہ کرلیا ہے اور مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ سنگیتا سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکی ہیں جن میں اداکارہ ماہرہ خان، ندا یاسر، نیلم منیر، روبینہ اشرف ،بہروز سبزواری ، عثمان مختار، علیزے گبول اور دیگر شامل ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News