Advertisement

شرمین عبید ایشیا کے بہترین ہدایت کاروں میں شامل

پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

فلمی دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ آسکر اپنے نام کرنے والی پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کا نام ایشیاء کے 18 بہترین ہدایت کاروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

 ہانگ کانگ کے ٹیٹلر میگزین کی جانب سے ایک فہرست مرتب کی گئی ہے جس میں ایشیاء کے  بہترین ہدایت کاروں کو شامل کیا گیا ہے۔

فہرست میں ان ہدایت کاروں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں نمایاں کردار ادا کیا۔

میگزین کی جانب سے شرمین عبید چنائے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ انہوں نے بہت سے اعزازات حاصل کیے ہیں، وہ ایک صحافی، سماجی کارکن اور فلم ساز ہیں۔

Advertisement

اس حوالے سے  شرمین عبید چنائے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

Advertisement

حکومت پاکستان کی جانب سے بھی شرمین عبید چنائے کو ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا،اس کے علاوہ ٹائم میگزین کی جانب سے انہیں دنیا کی 100 متاثر کن شخصیات کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version