Advertisement

پیسے سے اخلاق اور آداب نہیں خریدے جاسکتے، عدنان صدیقی

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ پیسے سے اخلاق اور آداب نہیں خریدے جاسکتے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایک ریسٹورنٹ کی دو خواتین مالکان کی جانب سے منیجر کی انگریزی کا مذاق اڑانے کی ویڈیو پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ورسٹائل اداکار عدنان صدیقی نے کہاکہ ریسٹورنٹ کی مالکان نے خراب انگریزی کی وجہ سے اپنے ریسٹورنٹ کے مینجر کا مذاق بنایا اور پھر وہ ویڈیو وائرل کردی جوکہ غیراخلاقی حرکت ہے۔

Advertisement

اُنہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان خواتین کے پاس ایسا کوئی حق نہیں ہے کہ وہ اس مینجر کی توہین کریں، اب میں کبھی اس ریسٹورنٹ میں قدم نہیں رکھ سکوں گا۔

انھوں نے کہاکہ اس طرح یہ لوگ یہ بتاتے ہیں کہ ان کا تعلق کس کلاس سے ہے۔ کاش کسی نے ان خواتین کو انگریزی کے بجائے شائستہ آداب اورعزت کرنا سکھایا ہوتا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد کے ریستوران کی مالکن خواتین کی ایک ویڈیووائرل ہوئی تھی جس میں دونوں خواتین اپنے مینجر کی انگریزی کا مذاق اڑاتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ملک کی معروف شخصیات نے بھی ان دونوں خواتین کو ملازم کی توہین کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version