Advertisement

کلب کے باہر اجے دیوگن پٹ گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس سے متعلق کہا جارہا ہے کہ کلب کے باہر اجے دیوگن کی پٹائی کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر نیو دہلی میں کلب کے باہر جھگڑے کی ویڈیو تیزی سے  وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ افراد ایک شخص کو مار پیٹ رہے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کا کہناہے کہ یہ کوئی اور نہیں بلکہ معروف بھارتی اداکار اجے دیوگن ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہناہے کہ اجے دیوگن نے کسانوں کے احتجاج پر حکومت کا ساتھ دیا اور معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی جس کی وجہ سے انہیں لوگوں کیجانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ویڈیو میں بھارتی اداکار کا چہرہ واضح نہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ شخص اجے دیوگن ہے۔

دوسری جانب اجے دیوگن کے ترجمان کا ردعمل سامنے آیا ہے جس کے مطابق دہلی میں کلب کے باہر اداکار کے جھگڑے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

بھارتی اداکار کے ترجمان کا کہناہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص اجے دیوگن کا ہم شکل ہوسکتا ہے تاہم اداکار کا اس لڑائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اجے دیوگن فلم کی شوٹنگ کے لیے گزشتہ 14 مہینوں سے نیو دہلی سے باہر گئے ہوئے ہیں۔

Advertisement

اجے دیوگن نے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے جھگڑے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے میرا کوئی ہم شکل مشکل میں ہے جبکہ مجھے جھگڑے سے متعلق کالز موصول ہورہی ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر کسانوں کے احتجاج کے معاملے پر اجے دیوگن اور ایک صارف کے درمیان نوک جھوک ہوئی تھی جس کے بعد صارف نے فلم کی شوٹنگ کے دوران اجے دیو گن کی گاڑی کا راستہ روکا تھا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صارف کو دھر لیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version