Advertisement

جویریہ عباسی کا اپنے سابق شوہر سے اور کیا رشتہ ہے؟ اداکارہ کا انکشاف

جویریہ عباسی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی با صلاحیت اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے سابق شوہر شمعون عباسی  سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ جویریہ عباسی نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور وہاں انہوں نے لوگوں کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے سوالات کو واضح کر نے کےلئے اپنے اور اپنے سابق شوہر شمعون عباسی کے رشتے سے متعلق  تفصیل سے بتا یا۔

جویریہ عباسی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان کی والدہ اورسابق شوہر شمعون عباسی کے والد نے آپس میں شادی کی، وہ اپنی والدہ کے پہلے شوہر سے ہیں اور اسی طرح شمعون والد کی پہلی اہلیہ سےہیں، اس طرح ہم دونوں آپس میں سوتیلے بھائی بہن بھی ہیں۔

واضح رہےکہ جویریہ عباسی دل، دیا دہلیز، تمنا، گھسی پٹی محبت ، تانابانا ، دوراہا، بے قصور، بدگمان اور رقص بسمل سمیت دیگر ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

شمعون عباسی نے جویریہ عباسی  سے طلاق کے بعد اداکارہ وماڈل حمیمہ ملک سے بھی شادی کی تھی مگر بدقسمتی سے ان دونوں کے درمیان سال 2013 میں طلاق ہوگئی تھی۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version