Advertisement

ریپ کی وجہ تعلیم و تربیت کی کمی ہے ،اداکارہ کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ماریہ واسطی نے وزیراعظم عمران خان کے عورتوں پر ہونے والے جنسی ہراسگی کے واقعات کو ان کے لباس سے جوڑنے کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریپ کی وجہ خواتین کے چھوٹے لباس نہیں بلکہ تربیت کی کمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماریہ واسطی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

[amazonad category=”Electronics”]

دورانِ گفتگو ماریہ واسطی نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کونسی خواتین ایسی ہیں جو بازاروں میں چھوٹے کپڑے پہن کر گھوم رہی ہیں اور فحاشی پھیلا رہی ہیں؟

اداکارہ نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم صاحب کو اس طرح کے بیان دینا زیب نہیں دیتا، اُنہوں نے پہلے بھی خواتین کے لباس پر تنقید کی ہے جس کے بعد اب یہ لگتا ہے کہ یہ اُن کا فیصلہ نہیں بلکہ اُن کی سوچ ہے۔

Advertisement

ماریہ واسطی نے کہا کہ جنسی زیادتی کو آپ خواتین یا مرد میں تقسیم نہیں کریں، مظلوم چاہے بچہ ہو یا بچی، وہ مظلوم ہے، صرف خواتین پر اُنگلی اُٹھانا درست نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ قانون ہو تو ہر ایک کے لئے برابر کا ہو، پھر چاہے مرد مظلوم ہو یا عورت برابری ہونی چاہئیے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق کہنا تھا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر مرد پر ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version