صحیفہ جبار کا عمران خان کے بیان پر افسوس کا اظہار

معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے عمران خان کے حالیہ متنازع بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب سے بہت امیدیں تھیں لیکن اب امیگریشن کا سوچنا شروع کردیا ہے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’خان صاحب آپ کو عوام کا پتا بھی ہے لیکن پھر بھی ایسی باتیں کر جاتے ہیں کہ میری سمجھ سے باہر ہے۔‘
[amazonad category=”Mobile”]
صحیفہ جبار نے کہا کہ خان صاحب پہلے چھوٹی معصوم بچیوں کے ساتھ ہوئی زیادتی کا حساب لیں اور پھر اس کے بعد ایسے بیانات دیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ سے بات کریں تو آپ ہر بات اپوزیشن جماعتوں پر ڈال دیتے ہیں یا پھر ایسی لاشعوری والے بیانات دے دیتے ہیں۔
صحیفہ جبار نے مزید کہا کہ خان صاحب دھرنے والے دن گئے ، آپ ہمارے بڑے ہیں، ہم نے آپ کو اس ملک کو بہتر کرنے کے لئے چُنا تھا ناکہ ایسے بیانات دینے کے لئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

