Advertisement

بھارتی گلوکار عمران خان گرفتار

بھارتی پنجابی گلوکار عمران خان عرف خان صاحب کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی پنجابی گلوکار عمران خان کو ان کے تین دوستوں سمیت کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گلوکار عمران خان پنجاب کے ضلع کپور تھالا کے علاقے ستنمپورہ میں رات کے وقت اپنے دوستوں ہرپریت سنگھ، دلباغ محمد اور اعجاز کے ہمراہ بینڈ باجے کے ساتھ سالگرہ منارہے تھے جبکہ رات کے وقت کورونا کی وجہ سے کرفیو لگا ہوا تھا۔

ستنمپورہ کے ایس ایچ او نے گلوکار اور اس کے دوستوں کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آئی پی سی کے سیکشن 188 اور 51 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح ہرے کہ گزشتہ ماہ مئی میں بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار اور اداکار گپی گریوال کو بھی ان کے عملے سمیت کووڈ 19 ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version