Advertisement

گلوکارہ شکیرا کو ٹیکس چوری پر مقدمے کا سامنا

کولمبین گلوکارہ شکیرا کو اسپین میں ٹیکس چوری کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گلوکارہ شکیرا کے خلاف جاری کی گئی عدالتی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گلوکارہ شکیرا پر ٹیکس چوری کے الزام میں ایک ہسپانوی جج کو کافی ثبوت ملے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مقدمے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

جج مارکو جیسس جوبیریاس نے استغاثہ کے الزامات پر مقدمےکی سماعت سے قبل کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے 2012 سے 2014 کے درمیان تک حاصل ہونے والی آمدنی پر14.5 ملین یورو (17.2 ملین ڈالر) تک کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔

جج نے عدالتی دستاویز میں کہا ہے کہ مقدمے سے وابستہ دستاویزات کے مطابق کارروائی کو جاری رکھنے کے لئے کافی ثبوت موجود ہیں ۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ شکیرا اس دوران کیٹالونیا کے علاقے میں رہ رہی تھیں، لیکن ان کے نمائندوں کا مؤقف ہے کہ وہ 2015 تک اسپین میں نہیں رہی تھیں اورانہوں نے اپنی ٹیکس سے متعلق تمام تر ذمہ داریاں پوری کیں تھیں ۔

Advertisement

اسپین میں موجود شکیرا کے نمائندوں نے ای میل پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ عدالتی دستاویز اس تحقیقاتی کارروائی میں متوقع صرف ایک اقدام ہیں ، گلوکارہ کی قانونی ٹیم پراعتماد ہے اور عدلیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتی ہیں اور اس پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version