اداکارہ سائرہ یوسف نے بیٹی کی ساتویں سالگرہ منالی

معروف پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف نے شہروز سبزواری سے طلاق کے بعد اپنی بیٹی نورے سبزواری کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر گھر میں ہی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
نورے کی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں اداکارہ کی بیٹی کے ہمراہ ایک خوبصورت سا کیک تھا۔
سائرہ نے پوسٹ میں بیٹی کے لئے محبت بھرا پیغام بھی لکھا جس نے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا۔
انہوں نے لکھا کہ آپ ہی میری زندگی میں خوشیاں بکھیرنے کا اہم ذریعہ ہیں، ہیپی برٹھ ڈے ببل۔
اس سے قبل شہروز سبزواری نے بھی اپنی بیٹی نورے سبزواری کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر گھر میں ہی چھوٹی سی برتھ ڈے پارٹی کا انعقاد کیا تھا جس میں دادا بہروز سبزواری اور پھوپھو مومل شیخ نے بھی شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ اداکار شہروز سبزواری نے اداکارہ سائرہ یوسف سے 2012 میں شادی کی تھی ، جبکہ 2020 میں دونوں نے اپنی اپنی راہیں جدا کرلی تھیں ،اس سابقہ جوڑے کی ایک بیٹی نورے شہروز ہے جو کہ 2014 میں پیدا ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News