Advertisement

کسی کو پرچی یا شارٹ کٹ کہنا انتہائی غلط ہے، رمشا خان

شوبز کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رمشا خان نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی کے ذاتی تجربے کے بارے میں جانے بغیر ان پر تنقید نہ کریں۔

اداکارہ کا ایک ویڈیو کِلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس میں وہ اقربا پروری سمیت صارفین کی جانب سے فنکاروں کے لئے تنقیدی رویے پر بات کررہی ہیں۔

اس ویڈیو میں رمشا خان نے ناقدین سے متعلق کہا کہ جو لوگ اس طرح سوچتے ہیں کہ کوئی فنکار اقربا پروری کے طور پر انڈسٹری میں آیا ہے، یا کسی کو جج کرتے ہیں تو آپ کو نہیں پتا کہ یہاں تک پہنچنے کے لئے اس کا سفر کیسا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ پرچی پرچی کہتے ہیں لیکن انہیں نہیں معلوم ہوتا کہ جسے وہ یہ کہتے ہیں وہ کتنی محنت کررہا ہوتا ہے، خود کو ثابت کرنے اور کسی مقام پر پہنچنے کے لئے انہوں نے ناجانے کتنی راتیں یوں ہی جاگتے ہوئے گزاری ہوتی ہیں۔

رمشا نے کہا کہ کسی کو کہنا کہ یہ تو شارٹ کٹ پر آگیا ہے، یا یہ تو پرچی پر آگئی ہے بہت غلط بات ہے، ہم سے متعلق صرف خدا فیصلہ کرسکتا ہے کہ ہم کیسے ہیں، ہر کسی کی زندگی میں مشکلات ہوتی ہیں تو تھوڑا سا احساس کرلیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version