Advertisement

بہنوئی کی گرفتاری پر شمیتا شیٹی کا ردعمل سامنے آگیا

بھارتی  اداکارہ و ماڈل شمیتا شیٹی کی جانب سے ان کے بہنوئی کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمیتا شیٹی نے اپنی بڑی بہن شلپا شیٹی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ، یہ وقت مشکل ضرور ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ برا وقت بھی گزر جائیگا‘۔

 

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شلپا شیٹی کی نئی فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنی بہن کے لئے لکھا ہے کہ ’میں جانتی ہوں کہ آپ نے اپنی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا ہے اور اس مشکل وقت میں بھی آپ ثابت قدم رہیں گی‘۔

اسکے علاوہ اداکارہ نے اپنی بہن شلپا شیٹی کو ان کی 14 سال بعد آنے والی بالی وڈ فلم کے لئے گڈ لک بھی وش کیا ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ میں راج کندرا کے خلاف فحش فلمیں بنانے اور پھر انہیں موبائل ایپس پر اپ لوڈ کرنے کا کیس رواں سال فروری میں درج کیا گیا تھا۔

Advertisement

 ممبئی پولیس کے کمشنر نے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرائم برانچ میں فروری میں فحش فلمیں بنانے اور انہیں اپیس پر اپ لوڈ کرنے کا کیس درج ہوا تھا۔

پولیس نے راج کندرا کے لئے بتایا کہ ہم نے راج کندرا کو اس کیس میں 19 جولائی کو گرفتار کرلیا ہے اور ہمارے پاس کافی ثبوت موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version