عمران اشرف کے ٹریبیوٹ میں گایا گانا ہٹ ہوگیا

پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف کے ایک کردار ’موسیٰ‘ کے ٹریبیوٹ میں گایا گانا سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گیا ہے۔
اداکار نے حال ہی میں ’موسیٰ‘ نامی ایک کردار اسکرین پر ادا کیا ہے جس کے پاکستان سمیت دوسرے ممالک میں بھی مداح ہیں۔
اسی کی ایک مثال کل شام یوٹیوب پر دیکھنے کو ملی جب عمران اشرف کے مداح ایک خو شگوار صورتحال سے دو چار ہوئے ۔
عمران اشرف کے کردار ’موسیٰ‘ کے ٹریبیوٹ پر ’ پُتھی ٹوپی‘ نامی ایک بینڈ نے ’کالے کُرتے‘ کے نام سے مکمل ایک گانا ریلیز کیا ہے۔
عمران اشرف کے ٹریبیوٹ میں گایا گیا یہ گانا یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہا ہے جبکہ عمران اشرف کی جانب سے بھی یہ گانا اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے جسے اُن کے مداحوں اور فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
اس گانے کو اب تک سوشل میڈیا پر کڑوڑوں بارلائیک اور لاکھوں بار ری شیئر کیا جا چکا ہے جبکہ یوٹیوب پر بھی اسے کچھ ہی گھنٹوں میں 22 ہزار سے زائد افراد سُن اور پسند کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News