سونیا حسین، اقراء عزیز کے بیٹے سے ملاقات کے لئے پہنچ گئی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل سونیا حسین کی جتنی بھی تعریف کی جائے بہت کم ہے۔
سوشل میڈیا پر سونیا حسین کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جس کے لئے کہا جارہا ہے کہ وہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کے بیٹے سے ملاقات کرنے ان کے گھر پہنچی ہیں۔
یہ ویڈیو اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لگائی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونیا ، کبیر حسین سے ملاقات کے لئے پہنچی ہیں۔
ویڈیو میں اداکارہ کے ہاتھ میں نیلے رنگ کے غبارے بھی موجود ہیں اور وہ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔
موجودہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے کبیر حسین کو اپنی گود میں لیا ہوا ہے اور وہ خوشی میں اس کے ساتھ پوس کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین نے ابھی اتک اپنے بیٹے کبیر حسین کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کی ہے تاہم اداکارہ سونیا حسین اس بچے کو دیکھنے والی پہلی اداکارہ ہونگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News