Advertisement

لڑکیوں سے بہت شرم آتی تھی، منوج باجپائی کا انکشاف

بھارت کے معروف اداکار منوج باجپائی نے اپنی جوانی کا ایک یادگار  قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی شرمیلے ہوا کرتے تھے۔

اداکار نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں جوانی میں لڑکیوں سے بہت شرم آتی تھی۔

منوج پاجپائی نے بتایا کہ میں دہلی میں واقع ایل ایس آر گرلز کالج میں لڑکیوں کو اداکاری سِکھانے جایا کرتا تھا لیکن مجھے لڑکیوں کے کالج جانا بہت عجیب سا لگتا تھا، لڑکیوں کے سامنے میں اکثر شرما جاتا تھا، کچھ لڑکیوں کو کہہ دیتا تھا کہ وہ گیٹ پر میرا انتظار کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار لڑکیاں مجھے وہاں دکھائی نہیں دیں تو میں ایک گلی میں جاکر ڈھابے پر وقت گزرنے کا انتظار کرتا رہا تاکہ لڑکیوں سے ملاقات ہی نہ ہو سکے۔

منوج باجپائی نے ایک اور قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک دفعہ میں خواتین کے باتھ روم میں چلا گیا، اسی دوران وہاں چند لڑکیاں آگئیں تو شرم کے مارے مجھے اس وقت تک باتھ روم میں چھپنا پڑا جب تک لڑکیاں وہاں سے چلی نہیں گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version