Advertisement

راکھی ساونت کا ریئلٹی شو میں شامل نہ کیے جانے پر انوکھا احتجاج

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے بگ باس او ٹی ٹی پر مشتمل شو میں شامل نہ کیے جانے پر انوکھا احتجاج کیا۔

راکھی ساونت کو منگل کے روز اسپائیڈر مین کے لباس میں بگ باس کے گھر کے باہر دیکھا گیا جہاں انہوں نے بگ باس شو کی ڈیجیٹل اقساط میں شامل نہ کیے جانے پر منفرد انداز میں دھرنا دیا۔

راکھی ساونت نے صرف اسپائیڈر مین کا لباس زیب تن نہیں کیا بلکہ انہوں نے اپنے چہرے پر اسپائیڈر مین کا ماسک بھی پینٹ کروایا اور اپنے ساتھ اسی میچنگ کا سوٹ کیس بھی لائیں۔

دھرنے کے دوران راکھی ساونت نے چیختے ہوئے کہا کہ بگ باس مجھے اندر بلاؤ، تم نے مجھ سے وعدہ کیا تھا ۔

موجود کیمرا مین بھی ان کے اس منفرد دھرنے پر ہنستے رہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے  جس پر کچھ صارفین نے راکھی کا مزاق اُڑایا تو کسی نے ان کی پر اعتمادی کی تعریف کی۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں راکھی ساونت نے لکھا کہ میں ناراض ہوں بگ باس او ٹی ٹی، یہ کیا ہے؟ شو کا نام او ٹی ٹی اور او ٹی ٹی کی شہزادی کو ہی نہیں بلایا، بگ باس میں آپ کی پہلی بیوی ہوں اور میں آرہی ہوں۔

Advertisement

یاد رہے کہ راکھی ساونت بگ باس سیزن 14 میں حصہ لے چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version