اب یہ دُنیا قید خانہ لگتی ہے ،رابی پیرزادہ

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ اُن کی اس نئی زندگی میں سکون نہیں، اُنہیں اب یہ دُنیا قید خانہ لگتی ہے۔
رابی پیزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عبایا پہنی ہوئی ہیں اور اپنا چہرہ ڈھانپا ہوا ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں رابی پیرزادہ درختوں پر ہاتھ رکھے کھڑی ہیں۔
بہت سے لوگوں نے پوچھا رابی نئی زندگی میں ذیادہ سکون ہے؟ جواب ہے نہیں۔
اب سکون نہیں۔ اب دنیا قید خانہ لگتی ہے، اب اپنے اعمالوں سے ڈر لگتا ہے۔ ہر لمحہ فکر رہتی ہے کہ کوئ بھوکا نا سو جائے، عبادات میں کوتاہی نا ہو جائے۔ pic.twitter.com/ONa1Nj1T3vAdvertisement— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) August 22, 2021
رابی پیرزادہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے پوچھا رابی نئی زندگی میں زیادہ سکون ہے؟ جس کا جواب ہے نہیں ۔
سابقہ گلوکارہ نے کہا کہ زندگی میں اب سکون نہیں ہے بلکہ اب یہ دُنیا قید خانہ لگتی ہے، اب اپنے اعمال سے ڈر لگتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہر لمحہ فکر رہتی ہے کہ کوئی بھوکا نہ سو جائے، عبادات میں کوتاہی نہ ہو جائے۔
اپنے اگلے ٹوئٹ میں رابی پیرزادہ نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ اسی درخت کو پتھر پڑتے ہیں جس پر پھل لگے ہوں پھر پھل جس قدر میٹھے اور مقدار میں زیادہ ہوں گے پتھر بھی اسی حساب سے پڑیں گے۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ کام الله پاک کی رضا اور خوشنودی کے لئے ہو، اس میں مخلوق کی طرف سے کسی قسم کی داد اور جزا کی لالچ نہیں رہتی۔
سابقہ گلوکارہ نے مزید کہا کہ یہ بھی اللّه پاک کی طرف سے آزمائش ہوگی۔
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے سال 2019 میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گُزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News