Advertisement

بالا خاتون کتنے برس کی ہوگئیں؟

دنیا بھر میں مشہور سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ارطغرل غازی کے سیکوئل کورولش عثمان کے مرکزی کردار عثمان کی اہلیہ بالا خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اوزگے تورر نے گذشتہ روز اپنی 23 ویں سالگرہ منائی ہے۔

تُرک اداکارہ اوزگے تورر کے ساتھی اداکاروں نے بھی ان کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سالگرہ کی مبارکباد دی۔

کورولش عثمان میں ارطغرل غازی کے سب سے بڑے بیٹے گوندوز بے کا کردار ادا کرنے والے اداکار ایمرے بسالک نے اوزگے تورر کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لئے خصوصی انسٹا اسٹوری شیئر کی۔

کورولش عثمان میں مرکزی کردارعثمان بے کی دوسری بیوی ملہان خاتون کا کردار اداکرنے والی اداکارہ یلدزچاغر اتیکسوئے نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر اوزگے تورر کے ساتھ اپنی ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ اوزگے تورر نے ترک سیریز میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version