Advertisement

غنا علی کس کو اپنا بیسٹ فرینڈ مانتی ہیں ؟اداکارہ نے بتادیا

پاکستان کی معروف اداکارہ غنا علی نے شوہر کو اپنا بیسٹ فرینڈ قرار دے دیا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن کی اپنی کچھ دلکش تصویریں شیئر کی جن میں اُن کے ہمراہ اُن کے شوہر بھی موجود ہیں۔

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غنا علی اور اُن کے شوہر اپنے گھر کے باہر موجود ہیں اور دونوں بےحد خوش نظر آ رہے ہیں۔

غنا علی نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ اُنہوں نے عید کی اپنی تصویریں شیئر کرنے میں تھوڑی دیر کر دی۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ شادی کے بعد یہ ہماری پہلی عید ہے اور میں اپنے شوہر کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہ میری زندگی میں آئے۔

اداکارہ نے لکھا کہ میرے شوہر ایک حیرت انگیز لائف پارٹنر اور میرے بہترین دوست ہیں۔

Advertisement

غنا علی نے مزید لکھا کہ میں ہر نعمت کے لئے اپنے رب کا جتنا شُکر ادا کروں کم ہے۔

واضح رہے کہ غنا علی رواں سال ہی کراچی کے رہائشی عُمیر گلزار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں جو پہلے سے شادی شدہ تھے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version