شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی

بالی وڈ کی نامور اداکارہ شردھا کپور جو کہ چھوٹی عمر سے ہی اپنی اداکاری کے جلوے بڑے پردے پر بکھیرتے ہوئے نظر آئی ہیں۔
حال ہی میں بالی وڈ کی اداکارہ شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ سوشل میڈیا پر لیک ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی فلموں کے لئے کانٹینٹ بنانے والے ایک شخص نے اداکارہ شردھا کی ایک واٹس ایپ چیٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔
ان تصاویر میں موجود واٹس اپ چیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شردھا جس سے بات کر رہی ہیں وہ کوئی بہت ہی قریبی ہے جس کے نام کی جگہ دل والے ایموجیز بنے ہوئے ہیں۔
اس پوسٹ پر موجود تصاویر کے حوالے سے مانوو ملنگی کا کہنا تھا کہ اداکارہ شردھا کپور کی یہ تصاویر شوٹنگ کے سیٹ پر لی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ شردھا کے مداحوں نے ان تصاویر کو تنقید کرتے ہوئے کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News