Advertisement

اداکار آغاعلی نے اپنی فلم کی پہلی جھلک جاری کردی

گلوکاری اور اداکاری کے بعد ہدایت کاری کی دُنیا میں بھی قدم رکھنےکا اعلان کرنے والے آغا علی نے بطور ہدایتکار اپنی پہلی فلم رات کی پہلی جھلک جاری کردی ہے۔

ااداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹا گرام پر بطور ہدایتکار اپنی پہلی فلم رات کا موشن پوسٹر شیئر کیا ہے۔

 فلم کے اس پوسٹر پر آغا علی اپنی اہلیہ و اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری آنے والی ویب فلم رات کا موشن پوسٹر آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔

اداکار نے لکھا کہ فلم میں انتہائی باصلاحیت اداکارہ حناالطاف کے ساتھ نظر آؤں گا۔

اپنی فلم کی ریلیز کے بارے میں بتاتے ہوئے آغا نے لکھا کہ یہ اس ماہ اگست میں اردو فلِکس پر ریلیز ہوگی۔

Advertisement

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ یہ بتاتے ہوئے بے حد پُرجوش ہیں کہ یہ اُن کا ہدایتکاری کی دنیا میں پہلا قدم ہے اور بطور پروڈیوسر اُن کی پہلی فلم ہے تو وہ بہت زیادہ گھبرائے ہوئے ہیں۔

آخر میں آغا نے لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ یہ فلم ناظرین کو پسند آئے گی۔

خیال رہے کہ آغا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ دنوں قبل اعلان کیا تھا کہ  انہوں نے ہدایت کاری کی دُنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Next Article
Exit mobile version