Advertisement

راحت فتح علی کا نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت

لیجنڈری پاکستانی گلوکار نصرت فتح علی خان کی 24ویں برسی پر راحت فتح علی خان نے دل کو چھولینے والا خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

راحت فتح علی خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نصرت فتح علی خان کا پوٹریٹ شیئر کیا۔

انھوں نے اس کے ساتھ لکھا کہ لیجنڈ استاد نصرت فتح علی خان ہمیشہ ہمارے دلوں میں ہیں جبکہ اس کے ساتھ انھوں نے دل کی ایموجی بھی بنائی۔

راحت نے مزید کہا کہ صرف ایک نصرت ہوسکتا ہے، میرا رہنما اور میرا استاد۔

خیال رہے کہ آج شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کی 24ویں برسی منائی گئی۔

واضح رہے کہ نصرت فتح علی خان نے اپنے فن کی بدولت متعدد اعزازات اپنے نام کیے جبکہ موسیقی کے میدان میں ان کی خدمات پر انھیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔

Advertisement

فیصل آباد میں 13 اکتوبر 1948 کو پیدا ہونے والے دنیا کے یہ عظیم قوال 48 برس کی عمر میں 1997 میں انتقال کرگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version