Advertisement

نور بخاری کا اداکارہ صنم چوہدری کیلئے اہم پیغام

انسٹاگرام سے اپنی تمام تر تصاویر ڈیلیٹ کرنے والی اداکارہ صنم چوہدری کے لئے سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

سابقہ اداکارہ نے صنم چوہدری کے فیصلے کو سراہتے ہوئے لکھا کہ کامیابی کی جانب خوش آمدید، ساتھ ہی انہوں نے لال دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا ہے۔

اس سے قبل شوبز چھوڑنے والی اداکارہ سارہ چوہدری نے بھی صنم کے لئے جاری پیغام میں کہا تھا کہ اللہ آپ کو اس راہ پر چلنے کی استقامت دے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ صنم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔

 صنم چوہدری نے دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے،  انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے میرے خاندان نے اللّٰہ کی طرف پلٹنے پر میرا اس طریقے سے استقبال کیا ہے یہ بہت پرمسرت ہے، شکریہ۔

Advertisement

اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں کو یقین ہو چلا ہے کہ انہوں نے اداکاری چھوڑ دی ہے، مداح انہیں کمنٹس میں استقامت کی دعائیں دے رہے ہیں تاہم صنم چوہدری کی جانب سے اس حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔

Advertisement

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا بائیو بھی اداکارہ سے تبدیل کر کے ایک مسلمان ماں جو اسلام سیکھ رہی ہے کر دیا ہے۔

صنم چوہدری نے کچھ روز قبل اسٹاگرام پر سورۃ الحزاب کی ایک آیات شیئر کی تھی اور لکھا تھا  قرآن پاک پڑھنے سے مجھے میرا جواب مل گیا، اور میں اللّٰہ کی طرف پلٹتی ہوں، اللّٰہ تیرا شکر۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version