Advertisement

اداکار عدنان صدیقی پاکستان اور ترکی کا معاہدہ ہونے پر خوش

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے پاکستان اور ترکی کے پروڈکشن ہاؤسز کے درمیان مشترکہ طور پر معروف مسلمان شخصیت صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ٹی وی سیریز بنانے کے لئے معاہدہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دونوں دوست ممالک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹریز کے مل کر ساتھ کام کرنے کے اس معاہدے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہم اس دوستی کے ایک نئے باب کا آغاز کرتے ہیں جو کہ ہمیں امید ہے کہ شاندار خیالات اور صلاحیتوں کے تبادلے کا باعث بنے گاـ

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ہماری انڈسٹریز اور ہمارے سامعین کی جیت ہے جنہیں آنے والے کچھ اچھے مواد کا انتظار کرنا چاہئیے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ پاکستان اور ترکی کے پروڈکشن ہاؤسز عظیم جنگجو بادشاہ، صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ایک شاندار ٹی وی سیریز بنانے جارہے ہیں۔

عدنان صدیقی نے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ہماری خوشی میں شریک ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے اپنے دوست ملک ترکی کے ساتھ مل کر معروف مسلمان شخصیت صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ڈرامہ سیریز بنانے کا اعلان کیا ہے اور اسی ضمن میں دونوں ممالک کے پروڈکشن ہاؤسز مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ڈرامہ سیریز بنانے کے لئے پاکستانی ادارے انصاری اینڈ شاہ فلمز اور ترک پروڈکشن ہاؤس اکلی فلمز کے درمیان معاہدہ طے پایا گیا ہے جس پر دستخط ترکی میں ہی کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version