کرینہ کپور کے بیٹے ’جہانگیر ‘ کی بالی وڈ میں انٹری

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور خان کا دوسرا بیٹا’جہانگیر ‘ بھی اب بالی وڈ میں کام کریگا۔
رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور خان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا بیٹا ’جہانگیر‘ بھی ان کے نئے پراجیکٹ میں دیکھائی دے گا۔
اداکارہ نے اس حولے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جہانگیر کی پیدائش سے قبل جب وہ پانچ ماہ کی حاملہ تھیں تو وہ بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے ساتھ ’لال سنگھ چڈھا ‘ کے پراجیکٹ پر کام کر رہی تھیں۔
کرینہ نے بتایا کہ اس دوران وہ اپنی ڈاکٹر سے مسلسل رابطے میں بھی تھیں۔
تاہم رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم میں اداکارہ کے پیٹ کو چھپانے کے لئے ’اسپیشل ایفیکٹس‘ کا استعمال کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک انٹر ویو میں اداکارہ کرینہ کپور نے کہا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے دونوں بیٹے ’جینٹل مین‘ بنیں، لوگ ان کے بارے میں کہیں کہ ان کی پررورش اچھی ہو ئی ہے اور وہ نرم دل کے مالک ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ مستقبل میں تیمور اور جہانگیر کو اداکار نہیں دیکھنا چاہتی بلکہ مجھے خوشی ہوگی کہ جب تیمور میرے پاس آئے اور کہے کہ میں زندگی میں کچھ اور کرنا چاہتا ہوں، جیسے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنا اور اس جیسے دوسرے کام شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

