شوبز شخصیات آزادی کا جشن کیسے منا رہی ہیں؟

پاکستان کی 74 واں یومِ آزادی شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں، کہیں کوئی سبز ہلالی پرچم لئے اپنے وطن سے محبت کا اظہار کر رہا ہے تو کہیں کسی نے اپنے جذبات کی عکاسی لفظوں کے ذریعے کی۔
معروف اداکارہ منشا پاشا نے ہرے اور سفید رنگ کے خوبصورت لباس میں تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
منشا پاشا نے کیپشن میں آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ دن سب کے لئے بہتری کا باعث بنے۔
نامور اداکارہ عائزہ خان نے جشنِ آزادی کے موقع پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی اور ساتھ ہی انہوں نے کیپشن بھی درج کیا۔
اداکارہ کی پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
حال ہی میں کورونا سے صحتیاب ہونے والی اداکارہ زرنش خان ہرے اور سفید رنگ میں ملبوس دکھائی دیں۔
اداکار ہمایوں سعید نے اپنے پیغام میں قوم کی خوشحالی اور سلامتی کی دعا کی اور تمام مسائل مل کر حل کرنے پر زور دیا۔
صبور علی نے سفید رنگ کے سادہ لباس میں اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھا ہے۔
اداکارہ مایا علی نے بھی پوری قوم کو آزادی کے دن کی مبارکباد پیش کی۔
اداکار و میزبان فیصل قریشی نے قومی پرچم کے ہمراہ شیئر کردہ پوسٹ میں اہلِ وطن کو آزادی مبارک کہا۔
اداکارہ منال خان نے بھی اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہیں گاڑی کے بونٹ پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے پاکستانی پرچم کو تھام رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News