Advertisement

سجاد علی نے سالگرہ پر مداحوں کو خوشخبری سنادی

لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے اپنی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنا جلد ایک نیا گانا جاری کرنے کے حوالے سے مداحوں کو خوشخبری سُنادی۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر سالگرہ کے پیغامات شیئر کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

سجاد علی نے مختصر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری فیملی ،دوستوں ، میڈیا اور خاص طور پر میرے چاہنے والوں کا  سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیئے شکریہ۔

سفید شلوار قمیص میں ملبوس سجاد علی نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے آنے والے قومی گیت کے سیٹ پر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پاپ اور کلاسیکل موسیقی پر یکساں عبور رکھنے والے سجاد علی کا پہلا البم 1979 میں ریلیز ہوا تھا۔

90ء کی دہائی میں گلوکاری کے شعبے میں حکمرانی کرنے والے سجاد علی پاکستان میوزک انڈسٹری کو کئی کامیاب گانے دے چکے ہیں۔

سجاد علی گائیکی کے ساتھ ساتھ کمپوزنگ میں بھی یکساں مہارت رکھتے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت ان کے ہرگانے کی کامیابی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version