Advertisement

سندھ بھر میں مزید 1399 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1399 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے بھر کے 1399 کورونا کیسز میں 830 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے جبکہ کراچی شرقی میں 324، کراچی وسطی میں 178،  جنوبی کراچی میں 154، کورنگی میں 85،  ملیر میں  62 اور ضلع غربی میں 27 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 19059 نمونے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ سندھ بھر میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 5284789 ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 136774 ویکسینیشن کی گئی ہیں جبکہ سندھ بھر میں بھی اب تک 9257764 یعنی 27.20 فیصد ویکسینیشن کی گئی ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 46649 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 45193 مریض گھروں میں اور 37 مریض آئسولیشن سینٹرز میں زیرعلاج ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مختلف کورونا متاثرہ 1256 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،اس وقت کوویڈ-19 کے %90 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ آج مزید 26 مریض انتقال کرگئے ہیں، اموات کی مجموعی تعداد 6439 ہوگئی ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ  صوبے میں اب تک 412148 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ آج عالمی وبا کے مزید 425 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، اب تک 358060 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement

اعجاز اسلم ایکشن تھرلر فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گے

مافوق الفطرت عناصر پر مبنی ایکشن تھرلر فلم  فیوچر اِمپرفیکٹ میں اداکار اعجاز اسلم ذہنی انتشار کے شکار زاہد نامی ایک میڈیکل رِپریزنٹیٹو کا کردار نبھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلم میں اس کردار کو اپنے ہی ہاتھ کی لکھی ہوئی ایک ڈائری ملتی ہے لیکن اسے یہ یاد نہیں کہ اس نے یہ ڈائری کب لکھی تھی۔

اس ڈائری میں لکھا گیا مواد زاہد کو حیران کر رہا ہے کیونکہ اس میں زاہد کی زندگی کے آئندہ 24 گھنٹوں کی تفصیلات واضح طور پر درج ہے۔

ڈائری کے مطابق زاہد کے لئے زندگی کا صرف ایک ہی اصول ہے کہ بغیر کوئی سوال کیے جو لکھا ہے اس پر عمل کیا جائے ،یہ احکامات زاہد کو کچھ ایسا کرنے پر مجبور کریں گے جو اس کے مستقبل کو اس کی مرضی کے خلاف بدل دیں گے۔

اس فلم کو پروڈکشن کمپنی ’واکس وژن‘ کے بینر تلے زید عزیز کی جانب سے پروڈیوس کیا ہے۔

Advertisement

فلم کے ڈائریکٹر کامران جاوید کا کہنا ہے کہ مجھے ہمیشہ ہی ٹوائی لائٹ زون اور بلیک مرر جیسے مافوق الفطرت اور لاجواب شوز میں دلچسپی رہی ہے، اس لئے جب پروڈیوسر زید عزیز نے مجھے اس پراجیکٹ کے بارے میں بتایا تو مجھے لگا کہ یہ بڑا فیصلہ لینے کا صحیح وقت ہے۔

زید احمد نے کہا کہ ایک پروڈیوسر کے طور پر مجھے ہمیشہ ہی کچھ نیا کرنے میں دلچسپی رہی ہے ،زید احمد اس سے قبل بھی ’دی اَرلی ڈیز‘ اور ’عورت اور مرد‘ جیسے پراجیکٹس پروڈیوس کر چکے ہیں۔

 ڈائریکٹر کامران جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم میکرز نے جب بھی معمول سے ہٹ کر کوئی کام کیا ہے، انہیں ہمیشہ تنقید کا سامنا رہا ہے، ایکشن پر مبنی فلمیں بنانے کے لئے کافی سرمایہ درکار ہوتا ہے اور ایک ٹیلی فلم کے دائرہِ کار میں رہ کر یہ کام کرنا اور بھی مشکل ہے، فلم بنانے کا اصل مقصد بھی اسی نکتے کو ثابت کرنا ہے۔

اداکار اعجاز اسلم نے کہا کہ یہ فلم ان عام موضوعات کی طرح نہیں ہے جو ہم ٹیلی ویژن پر دیکھتے ہیں، یہ کہانی اور شوٹنگ کا انداز دیکھنے والوں کو پسند آئے گا۔

اعجاز اسلم کا کہنا ہے کہ کامران جاوید کی ہدایت کاری میں کام کر کے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، مجھے ایک سیکنڈ کے لئے بھی یہ محسوس نہیں ہوا کہ یہ اُن کی پہلی فلم ہے۔

انھوں نے کہا کہ کامران جاوید نے فلم کے حوالے سے مکمل تحقیق کی تھی اور انہیں بہت اچھی طرح اندازہ تھا کہ ہم اداکاروں سے بہتر طریقے سے کیسے کام کروانا ہےـ

Advertisement

اعجاز اسلم نے یہ بھی کہا کہ ان کا اسکرین پلے انتہائی جامع تھا اور محدود وسائل میں تیار کیے گئے اس تھرلر کو ایک تھیٹر فلم کے انداز سے تیار کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version