عائزہ خان کا ملکہ ترنم نور جہاں کو ٹریبیوٹ

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی بہترین ادکارہ و ماڈل عائزہ خان آئے دن اپنے فوٹو شوٹز کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں۔
اداکارہ عائزہ خان نے ملکہ ترنم نور جہاں کو ٹریبیوٹ پیش کرتے ہوئے ان کے گانوں کو ایک نیا انداز دینے کی کوشش کی ہے۔
اداکارہ نے نور جہاں کی گانے پر اپنی ویڈیو بناتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ عائزہ خان نے نور جہاں کی مشابہت رکھتے ہوئے ایک سفید ساڑھی کا انتخاب کیا ہے۔
عائزہ خان نے ملکہ ترنم کو ٹریبیوٹ پیش کرتے ہوئے ان کے مشہور پنجابی گانے، ’میں تے میرا دلبر جانی‘ پر پرفارم کیا ہے۔
مذکورہ تصویر میں عائزہ خان کا مکمل لک دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نور جہاں سے کس حد تک مماثلت رکھتی ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ اب تک لیجنڈری شخصیات کے انداز کو ری میک کرتے ہوئے انہیں ٹریبیوٹ پیش کر چکی ہیں جس میں سری دیوی، مادھوری دکشت، ملکہ ترنم نور جہاں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان نے ایک لمبے عرصے سے ٹک ٹاک ایپلیکشن کا پلیٹ فارم جوائن کیا ہوا ہے جس پر وہ ’گیتی پرنسس‘ کے نام سے موجود ہیں۔
ٹک ٹاک جوائن کرنے کا فیصلہ اداکارہ نے اپنے حالیہ ڈرامے کے کرادار ’گیتی‘ کے باعث کیا ہے جو کہ ڈرامے میں ایک ٹک ٹاکر کے طور پر موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News