Advertisement

ازیکا ڈینیئل شوبز میں آنے سے قبل کیا کرتی تھیں؟اداکارہ نے بتادیا

پاکستانی اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز میں آنے سے قبل پاکستان ائیر لائنز (پی آئی اے) میں بطور ائیر ہوسٹس فرائض سرانجام دیتی تھیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے خود سے متعلق دلچسپ باتیں مداحوں کے ساتھ شئیر کیں۔

دوران انٹرویو ازیکا نے بتایا کہ میں حادثاتی طور پر اداکاری کے شعبے میں آئی ہوں اس سے قبل پی آئی اے کے کیبن کریو میں تھی، وہاں ایک ڈاکٹر تھے جنہوں نے مجھ سے پہلے ڈرامے میں اداکاری کروائی۔

ازیکا کا کہنا تھا کہ میں بیماری کا بہانہ کر کے چھٹی لیا کرتی تھی اور پھر ماڈلنگ کی شوٹس مکمل کرتی تھی، کیرئیر کے شروعات میں مجھے اداکاری بالکل نہیں آتی تھی، محسن طلعت کا ایک ڈرامہ کرنے کے بعد تین سال تک میں نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی کیونکہ میں نے سوچا تھا دوبارہ یہ کام نہیں کروں گی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ بعدازاں ایک ٹیلنٹ ایجنسی گئی جہاں میری اشتہاری مہم چلائی گئی جس کے بعد میری اداکاری کے کیرئیر کا ایک مرتبہ پھر آغاز ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version