معروف پاکستانی ٹک ٹاکر نے انتہائی گہرے ڈیم میں چھلانگ لگا دی

پاکستانی کی نامور ٹک ٹکا اسٹار علیشبہ انجم کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں انتہائی گہرے ڈیم میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق علیشبہ انجم اپنی بڑی بہن جنت مرزا کے ہمراہ گزشتہ دنوں خان پور ڈیم کی سیاحت کے لیے گئیں جہاں انہوں نے کئی ویڈیوز بنائیں۔
ویڈیو میں علیشبہ اور جنت پھسلن سیڑھیوں کے ذریعے ڈیم میں کود رہی ہوتی ہیں، کہیں کشتی رانی سے لطف اندوز ہو رہی ہوتی ہیں۔
ویڈیو میں علیشبہ انجم کافی بلندی سے ڈیم میں چھلانگ لگاتی ہیں۔ دیگر ویڈیوز کی طرف اسے میں بھی علیشبہ نے لائف جیکٹ پہن رکھی ہوتی ہے اور دیگر حفاظتی اقدامات بھی کیے ہوتے ہیں۔
اس ویڈیو پر لوگوں کو اس کی یہ بہادری کافی پسند آئی اور ان کی یہ ویڈیو انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ علشبہ کو ایک بہادر لڑکی قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

