Advertisement

سونیا حسین مجھ سے جیلس ہوتی ہیں، فریال محمود کا انکشاف

اداکارہ فریال محمود کا کہنا ہے کہ اداکارہ سونیا حسین کو مجھ سے پروفیشنل جیلسی ہے۔

اداکارہ نے گلوکاراحمد جہانزیب کے ہمراہ ایک شو میں شرکت کی جہاں ایک سیگمنٹ کے دوران انہیں مرچ کھاتے ہوئے میزبان کے سوالوں کے جوابات دینے تھے۔

میزبان نے فریال محمود سے ان کے اور اداکارہ سونیا حسین کے درمیان تنازع سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ فلم سوری میں آپ کو سونیا حسین کی جگہ کاسٹ کرلیا گیا تھا اور پھر سونیا نے ایک شو میں آپ کو پہچاننے سے ہی انکار کردیا تھا اس کی وجہ کیا ہے؟

اداکارہ نے کہا کہ سونیا حسین نے ایک بار نہیں بلکہ دو بار مجھے پہچاننے سے انکار کیا ہے ،سونیا حسین مجھے نہیں جانتیں لیکن میں انہیں بہت اچھی طرح جانتی ہوں ہم دونوں نے ایک ساتھ کام کیا ہے۔

فریال محمود نے کہا کہ بدقسمتی سے ایک بار مجھے ان کی جگہ کاسٹ کرلیا گیا تھا جس کے بعد سونیا حسین نے میرے موٹاپے کا مذاق اڑایا جب میں موٹی تھی لیکن یہ بات بہت پرانی ہوگئی لیکن اب ایک دم سے سونیا حسین شو میں کہتی ہیں کہ مجھے نہیں جانتیں پر میں انہیں بہت اچھی طرح جانتی ہوں وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں۔

Advertisement

فریال محمود نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم سونیا حسین کو مجھ سے کیا مسئلہ ہے لیکن کوئی بات نہیں یہ پروفیشنل جیلسی ہے اور مجھے سونیا حسین پسند ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version