Advertisement

راج کندرا کی گرفتاری، بیٹے کی پہلی پوسٹ سے والد ہی غائب

نامور کاروباری شخصیت راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتاری کے بعد ان کے بیٹے ویان کندرا کی پہلی سوشل میڈیا پوسٹ منظر عام پر آگئی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹار کڈ ویان کندرا نے چند تصویریں پوسٹ کیں۔

والدہ کے ساتھ شیئر کی گئی ان تصاویر میں ویان اور شلپا شیٹی انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں، تاہم انھوں نے ان تصاویر کے ساتھ کوئی عنوان تحریر نہیں کیا۔

ویان کندرا کی ان تصاویر میں صرف ماں شلپا اور بیٹا ویان ہی ہے جبکہ ان میں والد راج کندرا موجود نہیں ہیں۔

تصاویر دیکھنے سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ راج کندرا کی گرفتاری سے پہلے لی گئی ہوں۔

خیال رہے کہ 20 جولائی کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور انھیں ایپ کے ذریعے ریلیز کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version