انڈسٹری میں میرا کوئی دوست نہیں ہے، رابعہ بٹ

پاکستانی کی سپر ماڈلز میں ایک بڑا نام رابعہ بٹ کا بھی جنہوں نے فیشن انڈسٹری میں اپنی خوبصورتی، قابلیت اور صلاحیت کی بناء پر بے حد مقبولیت حاصل کی ہے۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ نے بتایا ہے کہ اس فیشن و ڈرامہ انڈسٹری میں ان کا کوئی دوست موجود نہیں ہے۔
رابعہ بٹ نے انڈسٹری کے حوالے سے اپنے رشتوں کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ انڈسٹری اور اس کے تمام لوگ میری زندگی میں دوست اور اجنبی کے درمیان ہیں لیکن یہ کہنا مناسب نہیں ہوگا کہ یہاں میرا کوئی دوست ہے یا میں کسی سے انجان ہوں۔
رابعہ بٹ نے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ کبھی بھی اس انڈسٹری کے کسی شخص سے شادی نہیں کریں گی۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ کچھ لوگ آپ کے لئے بالکل اجنبی ہوتے ہیں جبکہ آپ کی زندگی میں کچھ لوگ دوست کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن یہ انڈسٹری اور اس کے لوگ میرے ان دونوں کے درمیان میں ہیں۔
خیال رہے کہ رابعہ بٹ پاکستان کی سپر ماڈلز میں سے ایک ہیں اور انہوں نے پاکستان کے تمام سرکردہ برانڈز کے ساتھ کام کیا ہے اور بعد میں انہوں نے بطور اداکارہ اپنے کیریئر کو آگے بڑھایا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ و ماڈل کا ایک نیا فوٹو شوٹ ہوا ہے جس کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

