بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو کتوں نے گھیر لیا

بھارتی متنازع اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ راکھی ساونت کے پیچھے کُتے پڑگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انوکھے بیان اور دلچسپ حرکتوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں راکھی ساونت پیچ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور وہ بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس او ٹی ٹی ہاؤس جارہی ہیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت اپنی خوبصورت میکسی اُٹھائے جارہی ہوتی ہیں کہ پیچھے سے چند کتے اُن کے پیچھے پڑجاتے ہیں۔
راکھی ساونت وہاں موجود عملے سے ڈرتے ہوئے پوچھتی ہیں کہ یہ کتے میرے پیچھے کیوں آرہے ہیں؟ یہ مجھے نقصان پہنچائیں گے؟
اداکارہ کا خوف دور کرنے کے لئے عملہ کہتا ہے کہ نہیں میڈم یہ آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔
راکھی ساونت نے صرف 15 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے اب تک 4 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

