Advertisement

شلپا شیٹی نےماضی میں کی غلطیوں کا اعتراف کرلیا

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں ان سے غلطیاں ہوئی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری میں کتاب کا غلطیوں سے متعلق اقتباس شیئر کرتے ہوئے ماضی میں کی ہوئی اپنی غلطیوں کو یاد کیا۔

انہوں نے اس بات کی وضاحت تو نہیں کی کہ وہ اپنی کن غلطیوں کا تذکرہ کررہی ہیں ۔

شلپا کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اقتباس کا مفہوم کچھ یہ تھا کہ ہم غلطیاں کیے بغیر اپنی زندگی کو دلچسپ نہیں بنا سکتے اسی وجہ سے ہمیں اپنی غلطیوں کو ایک اچھے تجربات کے طور پر یاد رکھنا چاہئیے۔

Advertisement

اقتباس میں یہ بھی کہا گیا کہ میں غلطیاں کروں گی، غلطیاں کرنے پر خود کو معاف بھی کروں گی اور انہی  سے سبق بھی سیکھوں گی۔

اسٹوری میں انہوں نے ایک اسٹیکر کا استعمال کیا جس میں لکھا کہ میں غلطیاں کرتی ہوں لیکن کوئی بات نہیں۔

واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ سیل نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس اسٹیشن میں 4 فروری 2021 کو انڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور وہ اس کیس کے کلیدی کردار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version