انجلینا جولی افغان لڑکیوں کے مستقبل کیلئے متحرک

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے برطانوی نشریاتی ادارے کے لئے افغان لڑکیوں کے مستقبل کے حوالے سے افغان گرلز: این انسرٹین فیوچر کے نام سے ایک ویڈیو بنائی ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر افغان لڑکیوں کے مستقبل کے حوالے سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہو ں نے یہ ویڈیو برطانوی نشریاتی ادارے کے لئے بنائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ صحافی نہیں ہیں لیکن ان کا ہمیشہ یہی جذبہ رہا ہے کہ نوجوانوں سے متعلق مسائل کو اُجاگر کریں اور ان کی حمایت کریں۔
انجلینا نے ویڈیو کے لئے برطانوی نشریاتی ادارے کی منظوری کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ کیونکہ یہ تمام ادارتی مواد چینل کے نام سے نشر کیا گیا ہے تو اس لئے ویڈیو کو ادارے کی حتمی ادارتی منظوری حاصل ہے۔
انجلینا جولی نے امید بھی ظاہر کی ہے کہ 25 سال سے کم عمر کے نوجوان جو کسی نہ کسی عالمی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں، ہم ان کو ایک دوسرے سے جوڑیں گے اور ان بڑی کہانیوں سے جو انہیں متاثر کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

