شاہ رخ خان کی بیٹی کونسی فلم میں ڈیبیو کرینگی؟

بالی وڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان کا نام کسی بھی تعریف کا محتاج نہیں ہے وہ ایک سپر اسٹار ہیں۔
شاہ رخ خان کی ایک بیٹی بھی ہیں جس کا نام سہانا خان ہے اور جو اپنے بولڈ اور بے باک انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔
حال ہی میں موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق سہانا خان جلد ہی ایک ویب سیریز میں اپنا ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔
Latest reports suggest that #ZoyaAkhtar will be launching #SuhanaKhan and #KhushiKapoor as Betty and Veronica in a web show on her adaptation of Archies comics. pic.twitter.com/8Ju1NUD375
Advertisement— Filmfare (@filmfare) August 18, 2021
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فلم ساز زویا اختر سہانا خان کو اپنی فلم میں لانچ کروائیں گی جو کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔
خیال رہے کہ شاہ رخ خان کئی انٹرویوز میں اس بات کا اقرار کرچکے ہیں کہ ان کی بیٹی سہانا فلموں میں اداکاری کی خواہاں ہے اور اسے بالی وڈ میں آنے کا بے حد شوق ہے جب کہ بیٹا آریان خان سہانا کے برعکس ہدایتکاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

