Advertisement

اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی اہلیہ کیساتھ شادی کی سالگرہ کیسے منائی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کی شادی کو دو برس مکمل ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر جوڑے نے گھر پر ہی کیک کاٹا جس کی ویڈیو نیمل خاور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی۔

 نیمل نے حمزہ کے ساتھ ایک مِرر سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں ایک ساتھ دو برس گزارنے کی مبارکباد۔

دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے نیمل خاور کے ہمراہ تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شادی کی دوسری سالگرہ اللہ کا شُکر۔

Advertisement

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں 30 جولائی 2020  کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

شادی سے پہلے نیمل پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتی تھیں لیکن شادی کے بعد انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

یہ جوڑا 25 اگست 2019 کو سادگی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ شادی کی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version