اداکار ہمایوں سعید نے دس سال پرانا کرتا پہن لیا

پاکستان شوبز اندسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے دس سال پرانا کرتا پہنے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر کافی عرصے بعد اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں ، جن میں وہ سفید کرتا اور نیلے رنگ کی جینس پہنے نظر آرہے ہیں ۔
انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کرتا آج دس سال بعد پہنا ہے جیسے ہی میرے باورچی نے دیکھا تو انہوں نے کہا کہ وہ میری تصاویر لینا چاہتےہیں۔
ہمایوں سعید نے بتایا کہ انہوں نے یہ تصاویر اپنے باورچی کے کہنے پر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔
اداکار نے یہ بھی بتایا کہ شیئر کی گئی تصاویر میں سے دو تصاویر میرے باورچی نور نے اور دو میرے اسپاٹ بوائے سلمان نے کھینچی ہیں۔
ہمایوں سعید کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

