Advertisement

خواتین کے ساتھ ہونے والے گھریلو تشدد پر عائشہ عمر کا بیان

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی فیشن ماڈل اور اداکارہ عائشہ عمر نے بھی خواتین پو ہونے والے گھریلو تشدد کے خلاف اپنا بیان جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں اداکارہ عائشہ عمر نے خواتین کے ساتھ ہونے والے گھریلو تشدد پر  ایک پیغام جاری کیا ہے۔

عائشہ عمر نے اداکارہ ماہرہ خان کے بیان کو سپورٹ کرنے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے خواتین کے ساتھ ہونے والے گھریلو تشدد پر  قانون سازی کرنے کی درخواست کی ہے۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ گھریلو تشدد پر قانون سازی وقت کی ضرورت ہے کیونکہ جب تک اس حوالے سے کوئی سخت قانون نہیں بتایا جائیگا اسی طرح خواتین  اپنے گھروں میں تشدد کا شکار ہوتی رہینگی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج بھی ہمارے ملک میں ہزاروں ایسی خواتین موجود ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر اپنے ہی گھروں میں تشدد کا شکار ہورہی ہیں اور یہ تمام معملات صرف ’گھر کا معملا‘ کہہ کر ختم کردیئے جاتے ہیں۔

قبل ازیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماہرہ خان کا خواتین پر گھریلو تشدد سے متعلق بل پاس کروانے سے متعلق اپنے بیان میں کہا تھا کہ جب تک کوئی قانون نہیں ہوگا خواتین زیادتی کا شکار رہیں گی۔

Advertisement

اپنے بیان میں انھوں نے گھریلو تشدد سے متعلق بل پاس کروانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ براہِ کرم اب گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے بل پاس کروائیں۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ جب تک کوئی قانون نہیں ہوگا، تب تک خواتین زیادتی کا شکار رہیں گی۔

Advertisement

اداکارہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اب احتساب ہونا بہت ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version